دسمبر 23, 2024

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہیجانی صورتحال برقرار، وزیر اطلاعات مستعفی

سیاسیات-حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہیجانی صورتحال برقرار ہے، اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہوگئی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ پر اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بیان میں اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے لکھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات کی اطلاعات کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کو سونپ دی تھیں۔

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ جب میں بے اختیار وزارت اطلاعات کو دیکھتی ہوں جس  سے وہ اختیارات بھی واپس لے لیے گئے جو اسے شروع میں دیے گئے تھے تو ایمانداری سے  اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس وزات کا ایک دن چلانا بھی اسرائیلی خزانے کیلئے نقصان ہے۔

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ موجودہ حالات میں فنڈز کی اہمیت کے پیش نظر  فیصلہ کیا کہ اطلاعات آفس ملک کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اور ملک کی بہتری سب سے اہم ہے اس لیے میں ملکی خزانہ بچانے کیلئےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + seven =