نومبر 25, 2024

غزہ کی 11 لاکھ کی آبادی کو 24 گھنٹوں میں علاقہ چھوڑنے کی اسرائیلی دھمکی

سیاسیات-اسرائیل نے شمالی غزہ کی 11 لاکھ کی آبادی کو 24 گھنٹوں میں علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام  سے رابطوں میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشی 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کردیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا ہے کہ زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا تھا۔ القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ اسرائیل کی مدد کیلئے نگرانی کا طیارہ ، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی  مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا جبکہ اسرائیل نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے شمالی غزہ کی 11 لاکھ آبادی کو 24 گھنٹے میں علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نےاسرائیل کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بم پھینکنے کی تصدیق کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے جس میں  فلسطینیوں کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =