سیاسیات- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی۔
ایرانی صدر کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ رئیسی اور محمد بن سلمان کے درمیان پہلے ٹیلیفونک رابطے میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جنگی جارحیت کو روکنے کی ضرورت کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ دونوں رہنماؤں نے 45 منٹ کی اس گفتگو کے دوران عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکی گرین سگنل کے باعث صیہونی رجیم اور اس کے حامیوں کے لیے تباہ کن عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔