سیاسیات- اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا۔
لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی۔
5 روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پربارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔