سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پربات کی۔
پیٹ رائڈر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی جب کہ اس دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔