جنوری 12, 2025

اسلام آباد سے 800 افغانی گرفتار

سیاسیات- اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن میں 800 افغان باشندے گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی اسلام آباد نے 800 افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کے شبے میں گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 400 افغان باشندوں کو رہائش کے قانونی ثبوت مہیا کرنے پر رہا کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دیگر کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

سی ٹی ڈی اسلام آباد کے مطابق 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن بھارہ کہو، ترنول، مہر آبادی، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 11 =