سیاسیات- آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدر آباد دکن میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا۔
ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں، مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے۔
پاکستان ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اب مکمل طور پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈولڈہے جس کیلئے پاکستان ٹیم آج سہہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔۔