جنوری 15, 2025

میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک

سیاسیات- میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی جی پولیس کے مطابق  چیک پوسٹ پر دواطراف سے حملہ کیاگیا تھا، پنجاب پولیس نے  بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے خلاف پولیس کی جوابی کارروائی میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − seven =