اکتوبر 25, 2024

حزب اللہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

سیاسیات-لبنان کی مقاومتی و سیاسی تحریک “حزب‌ الله” نے آج جمعے کے بعد ایک بیان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پولیس نے آج صوبہ بلوچستان میں ایک دہشت گرد حملے کی خبر دی۔ بلوچستان پولیس نے اس حملے کے بارے میں امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ خودکش حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ حملہ مستونگ میں عید میلاد النبی ص کے جلوس میں کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد زخمی و جانبحق ہو گئے۔ حزب‌ الله نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تمام علماء و مفکرین سے اس گمراہ کن سوچ کا مقابلہ کرنے اور اس کے نتائج بیان کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسی طرح تکفیری و دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک، مذہبی اداروں اور سیاسی و عوامی جماعتوں سے باہمی تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستانی حکومت سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور دہشت گردی میں ملوث افراد کا سخت ٹرائل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ بیان کے آخر میں شہید ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔ قبل ازیں روئیٹرز نے ایک رپورٹ دی تھی کہ پاکستان کا صوبہ بلوچستان ماضی میں اسلام پسند اور علیحدگی پسند قوتوں کا مرکز رہا ہے۔ اس رپورٹ کے چھپنے تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ جب کہ تحریک طالبان پاکستان نے بھی اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − ten =