جنوری 9, 2025

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ قطر

سیاسیات- قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد مزید معاہدوں کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

ماجد الانصاری نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل پر بات چیت کے ذریعے جوہری پروگرام کے بارے میں موجود اختلافات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے میں قطر کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں ایک چینل کی موجودگی کی وجہ سے گفتگو اور معاہدے تک رسائی آسان ہوگئی ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مثبت تبدیلیاں متوقع ہیں۔

الانصاری نے مشرق وسطی میں جوہری ہتھیار کی دوڑ کے خلاف قطر کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہتھیاروں کو خطے سے دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیار کے حامل ممالک کو غیر مسلح ہونا چاہئے جن میں صہیونی حکومت سرفہرست ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق رائے کے بعد جوہری معاملے پر بھی مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − three =