جنوری 12, 2025

ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری، قومی اسمبلی کی نشستیں کم ہو کر 266 ہو گئیں

سیاسیات- الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستیں 272 سے کم ہوکر 266 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مردم شماری کی منظوری کے بعد عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 سے کم ہوکر 266 ہوگئیں جبکہ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کی نشتیں 10 سے کم ہوکر چار رہ گئیں۔

کراچی کے ضلع ساؤتھ کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا جبکہ سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشتیں تین سے کم ہوکر دو رہ گئیں۔

صوبائی اسمبلی سندھ کی نشستوں میں بھی ردوبدل ہوا، جس کے مطابق کراچی ایسٹ، سینٹرل اور ملیر کی ایک ایک نشست بڑھ گئی جبکہ خیر پور سانگھڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک نشست کم ہوگئی۔

پنجاب کے ضلع بھکر میں صوبائی کی ایک نشست میں اضافہ ہوا جبکہ پختونخوا میں پشاور اور ہنگو کا ایک ایک حلقہ ختم کر کے چترال اور باجوڑ کا ایک ایک حلقہ بڑھا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 28 ستمبر سے 27 اکتوبر تک دائر کرائے جاسکتے ہیں جن پر 26 نومبر تک فیصلہ کردیا جائے گا اور پھر 30 نومبر کو حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔

فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، پنجاب اسمبلی  297 ، سندھ اسمبلی  130، بلوچستان اسمبلی کی 51 اور خیبرپختونخوا  اسمبلی کی 115 نشستوں پر حلقہ بندیاں ہوئیں ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 12 =