جنوری 11, 2025

قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

سیاسیات-آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے لاہور ائیرپورٹ سے براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی۔

قومی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد قومی اسکواڈ شام 4 بجے بھارت کے لیے روانہ ہو گا اور مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 8 بجے پاکستانی ٹیم بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچے گی۔

بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر ایک روز آرام کے بعد کے بعد قومی ٹیم اگلے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھارت میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × two =