سیاسیات- بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی پہلی منزل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد آئندہ برس جنوری 2024 میں مندر کو پوجا پاٹ کے لیے کھول دیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بابری مسجد کی تعمیر کیے جانے والے مندر ’’شری رام جنم بھومی مندر‘‘ کی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا نے بتایا کہ مندر میں آئندہ سال جنوری سے کھول دیا جائے گا۔
مندر تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ گراؤنڈ فلور کے مکمل ہونے پر ویراعظم مودی دورہ کرنے آئیں گے جس کے بعد مندر کو پوجا پاٹ کے لیے کھول دیا جائےگا۔
گزشتہ ماہ بھی رام مندر ٹرسٹی نے اعلان کیا تھا کہ رام مندر کی 3 روزہ افتتاحی تقریب آئندہ برس جنوری میں ہوگی جس کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ بھی بھیجا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 1992 میں بی جے پی کے غنڈوں نے بابری مسجد کو شری رام کی جنم بھومی قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا تھا جس کے بعد کئی سال تک اس جگہ کی ملکیت کا معاملہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان عدالت میں چلتا رہا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں اس کیس کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں سناتے ہوئے مسجد جگہ پر مندر بنانے کی اجازت دیدی تھی جب کہ اگلے ہی برس 2020 میں اس کا سنگ بنیاد وزیراعظم مودی نے رکھ دیا تھا۔