سیاسیات- روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کو سینٹ پیٹرزبرگ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر کی پریس سروس نے کہا کہ یوگینی کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر سینٹ پیٹرسبرگ میں ادا کی گئیں اور وہ تمام لوگ جو یوگینی کو ’الوداع‘ کہنا چاہتے ہیں وہ پوروخوسکوئے قبرستان جا سکتے ہیں۔
ویگنر کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق روسی حکام نے 23 اگست کو ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے ملنے والی 10 لاشوں کے جینیاتی تجزیے کے بعد کی تھی جبکہ کریملن نے ان قیاس آرائیوں کی بھی تردید کی کہ صدر پوٹن کی انتظامیہ اس حادثے کی ذمہ دار ہے۔
واضح رہے کہ طیارے میں سوار یوگینی پریگوزن سمیت تمام 10 افراد بشمول یوگینی کے قریبی ساتھی دمتری یوٹکن ماسکو کے شمال مغرب میں واقع تویر کے علاقے میں ہونے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔