سیاسیات-سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری عہدیداران کے نام پر افسران اوربیوروکریسی سے حساس معلومات کےحصول کی کوشش کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے۔
اعلامیے کے مطابق سکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔