جنوری 15, 2025

عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے۔ آرمی چیف

سیاسیات-آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلبہ کے وفد نے جنرل ہیدکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ 9 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، وفد سے بات چیت کے دوران آرمی چیف جنرل نے علاقائی سلامتی کے امور سمیت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرے۔

انہوں نے طلبہ سے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کا حقیقی مشاہدہ کریں۔

جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی مصائب و مظالم سمیت آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی طلبہ کو آگاہ کیا۔

طلبہ نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 7 =