جنوری 14, 2025

نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئيں گے۔ شہباز شریف

سیاسیات-سابق وزیر اعظم  شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئيں گے، قانون کا سامنا کریں گے  اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے ۔

لندن میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نواز شریف پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں گے۔

قانونی پیچيدگیوں کے سوال پر  شہباز شریف نے کہا کہ اللہ بعض ججز کو ہدایت عطا فرمائے، نواز شریف کا تو  پاناما میں دور دور تک نام نہیں تھا، سازش کے ذریعے ملوث کیا گيا،  اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے حال پر رپورٹ طلب کی ہے ، چیف جسٹس کو اُس وقت تو خیال نہ آیا جب نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں پہلی رات زمین پر سلایا گيا اور جیل کا کھانا کھانے پر مجبور کیا گيا، اُس وقت یہ جج کہاں تھے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی کی آخری حد ہے ، اسی دُہرے نظام کے باعث ملک میں انصاف کا نظام تباہ و برباد ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 15 =