آج تمام اسلامی ممالک کی سرنوشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، لہذا ایک مضبوط، عقل مندانہ اور مستحکم باہمی تعاون کے بغیر مختلف محاذوں، خاص طور پر عالمی استکباری قوتوں سے وابستہ بڑی تجارتی کمپنیوں کی جانب سے شروع کردہ میڈیا وار کا مقابلہ کرنا اور ان کی جانب سے درپیش خطرات کو دور کرنا ہرگز ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ اس اہم اور موثر میدان میں درپیش ضروریات کے پیش نظر لبنان اور بعض اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے چند سیاسی، ثقافتی اور میڈیا سے وابستہ ماہرین نے فکری ۔ تجزیاتی نقطہ نظر کے تحت “سیاسیات” کے نام سے ایک نیوز ویب سائٹ (siasiyat.com) لانچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں اگرچہ چھوٹا ہی سہی، لیکن ایک موثر قدم اٹھانے کا ارادہ کیا ہے۔