مارچ 12, 2025

کیویز سے مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

سیاسیات۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز سے مقابلے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوا،ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔

16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔

پاکستان ٹیم میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔

نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہاکہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنےکی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے۔پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − 8 =