نومبر 24, 2024

کوہلی کے بعد روہیت شرما اور جڈیجا بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

سیاسیات- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہیت شرما اور جڈیجا نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سال 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی ٹیم کو روہت شرما نے 17 سال بعد ٹائٹل کا جتوایا، فتح کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں پریس کانفرنس میں روہیت شرما اور جڈیجا نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 11 =