اپریل 4, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا

سیاسیات- قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔

معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی۔

گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × one =