دسمبر 21, 2024

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے

سیاسیات- پاکستان اور بھارت کےکرکٹ بورڈز کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تمام معاملات طے ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز میں انڈر اسٹینڈنگ طے پاگئی ہے اور چیمپئنز  ٹرافی کے معاملے  پر اب کسی قسم کی کوئی پیچیدگی نہیں رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی کے معاملات  پر معاہدوں کا کام حتمی مرحلے میں پہنچ  چکا ہے اور اب آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اعلان کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو چھٹی کی وجہ  سے اعلان نہ ہوسکا  تو  پیر تک اعلان ہونےکا امکان ہے تاہم اتوار کو  بھی اعلان کے امکان کو  رد نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور چیمپئنز  ٹرافی پر آئی سی سی  اور  بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کی منظوری سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائےگا۔ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق  پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملےگا۔

پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + eight =