اپریل 7, 2025

چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان پہنچ گئے

سیاسیات-چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیوف آلارڈائس غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کا پاکستان کرکٹ بورڈکے سینیئر حکام نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو لاہور ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق چیئرمین آئی سی سی آج پی سی بی کے چیئرمین سے ملاقات کے علاوہ مختلف شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان آئی سی سی چیئرمین سے بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × one =