اپریل 5, 2025

پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کے لئے حکومت سے اجازت مانگ لی

سیاسیات-پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، بورڈ نے چند روز قبل بھارت میں ورلڈ کپ کی شرکت کے معاملے پر خط لکھا۔

ذرائع نے بتایاکہ  پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت پر رہنمائی کیلئے حکومت کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق 2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا، وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کیلئے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 19 =