اپریل 19, 2025

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

سیاسیات۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے33 اور محمد عامرنے 30 رنزکی اننگز کھیلیں۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے، جیمز ونس نے 70، ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز سکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد اور محمد عامر نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

پی ایس ایل 10 کے پوائٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز صفر پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پشاور زلمی صفر پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 3 =