مئی 24, 2025

پی ایس ایل اختتامی مرحلے میں داخل، زلمی اور سلطانز باہر

سیاسیات۔ سوموار کی شب راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے اختتام کے ساتھ پی پاکستان سپر لیگ 10 کا گروپ سٹیج مرحلہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

پلے آف کے مرحلہ میں پہنچنے والی چارٹیموں کا فیصلہ اگرچہ اتوار کو پشاور زلمی کی شکست کے ساتھ ہی ہو گیا تھا تاہم دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے یونائیٹڈ اور کنگز کے درمیان مقابلہ تھا جو یونائیٹڈ نے یکطرفہ طور پر کنگز کو شکست دے کر جیت لیا اور پہلے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جگہ بنا لی۔

پہلے پلے آف میں پہنچنے کا مطلب ہے کہ دونوں ٹیموں کو ہارنے کی صورت میں ایک اور موقع میسر ہو گا کہ وہ فائنل میں پہنچ سکیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اس لحاظ سے خوش قسمت رہی کہ وہ اپنے آخری چار میچ ہارنے کے بعد جس تنزلی کا شکار تھی وہ اب اس جیت کے بعد زائل ہوچکی ہے۔

کراچی کنگز جس نے اپنے گذشتہ میچ میں پشاور زلمی کو ایک بڑا سکور کرنے کے بعد شکست دی تھی وہ اس ہی صورت حال کا اپنے آخری میچ میں شکار ہو گئی۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک بہت سکور کر کے کراچی کنگز کی بیٹنگ کو پریشان کر دیا۔

اگرچہ کنگز ہارنے کے باوجود پلے آف میں پہنچ گئی ہے لیکن اب اس کے لیے ایک ہی موقع ہو گا کہ سیمی فائنل میں جا سکے۔ پلے آف میں اس کا مقابلہ روایتی حریف لاہور قلندرز سے ہو گا، جس نے اپنے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی ہے۔

تخفیف شدہ اوورز کے میچ میں لاہور نے زبردست بیٹنگ کرکے پشاور کے چھکے چھڑا دیے تھے۔ فخر زمان نے جم کر بیٹنگ کی اور میلہ لوٹ لیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + two =