سیاسیات جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کرپائی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پہلی اننگز
جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہے۔ دوسری اننگز
میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز اسکور کرپائی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 62 گیندوں پر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 31 اور طیب طاہر 18 رنز اسکور کر پائے۔
بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جبکہ پاکستان کا کوئی دوسرا پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
جنوبی افریقہ کے جارج لِنڈے 4، مپھاکا 2، اوٹنیل بارٹمین اور اینڈلے سمیلن 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔