اپریل 8, 2025

پنجاب کی نگران کابینہ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی وزارت مل گئی

سیاسیات-پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے  نگران وزرا سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال  ناصر، منصور  قادر،  سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وطن واپس آکر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نگران کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 − two =