اپریل 5, 2025

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں

سیاسیات۔ پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔ واضح رہےکہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزاد سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 11 =