سیاسیات ـ بھارت کیخلاف ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا ہے۔
دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہوگئی، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکہ کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔
پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکہ کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔
اگر امریکہ ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا، امریکہ کیخلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان آئرلینڈ میچ ناک آؤٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔
پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے ۔ فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔
بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکہ نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے۔