جنوری 6, 2025

پاکستان کو بڑا دھچکا، صائم ایوب کئی ہفتوں کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر

سیاسیات۔ پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

تاہم اب صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − two =