اگست 30, 2025

سیاسیات- پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نےکرکٹر  حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائےگی تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق  قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا،  قانونی کارروائی کے خاتمے تک پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرےگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + eight =