سیاسیات- پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل پرتھ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میچ سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پرتھ ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پلئینگ الیون میں شامل دو نوجوان کرکٹر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔
قومی ٹیم کی قیادت کپتان شان مسعود کے سپرد ہوگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ کو ’’ویسٹ ٹیسٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے مخصوص اسٹینڈ بنادیا ہے جسکا نام پاکستان بے رکھا گیا ہے، اس اسٹینڈ میں فینز کو ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہوگا جبکہ حلال کھانے بھی فراہم کیا جائے گا۔