سیاسیات-پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان کے نئے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ سخت مقابلہ لیکن جیت اپنی ہی چاہتے ہیں۔
افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی۔ پاکستانی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی دلچسپ سیریز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی افغان باولر جیسے کہ راشد خان اور فاروقی کو پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں لہذا مشکل نہیں ہونی چاہیے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔
پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی گذشتہ روز کی گئی تھی۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ شارجہ میں ایک ہی مقام پر ہوں گے۔ یہ سیریز ان دونوں ممالک کے درمیان متعدد میچوں کی ایک قسم کی دو طرفہ سیریز میں سے پہلی ہے۔
دونوں ٹیموں نے 2012 میں شارجہ میں واحد ون ڈے اور 2013 میں ایک ٹی ٹوئنٹی اسی مقام پر کھیلا تھا، دونوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں پڑوسی ممالک صرف ملٹی ٹیم ایونٹس میں ملے ہیں۔
اس سیریز میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کی بجائے پاکستان نے اپنی ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو موقع دیا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ’ایک کھلاڑی کے طور پر یہ آپ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ یہیں تک جاسکتے ہیں۔‘