نومبر 24, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سیاسیات- آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا نے امریکہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز اسکور کیے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ نکولس کرٹن نے 51، ارون جانسن نے 23، دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکہ کی جانب سے علی خان،  ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

کینیڈا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گر گئی اور میزبان ٹیم کو دوسرا نقصان 42 رنز پر اٹھانا پڑا لیکن تیسری وکٹ کے لیے اینڈریس گوس اور ایرون جونس کے درمیان 131 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی اور گوس 46 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن جونس نے دھواں دھار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 40 گیندوں پر 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا، نکھل دتہ اور ڈلون ہیلیگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاندار بلے بازی پر ایرون جونس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ٹاس

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا ہے، ہدف کو حاصل کریں گے،  پہلی اننگ میں وکٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − six =