جون 23, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی روایتی سست بیٹنگ، کینیڈا کے خلاف بے سود فتح

سیاسیات- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے روایتی سست بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی کامیابی تو حاصل کر لی مگر اسکا خاطر خواہ فائدہ نہ ہو سکا۔

نیویارک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52  رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز  میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

کینیڈا کے خلاف محمد رضوان نے نصف سنچری بنائی جب کہ  بابراعظم  نے33، صائم ایوب نے 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر پلیئر آف دی میچ قرار دیے گئے انہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا تھا۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 4 =