سیاسیات- آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ انگلینڈ نے امریکہ کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
جنوبی افریقہ دس سالوں میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے، میزبان ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقہکا ہدف 136 سے 123 ہوگیا جو کے 17 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔
سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ میچ ناک آؤٹ میچ کی صورت اختیار کر گیا تھا کیونکہ جیتنے والی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جب کہ اب ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 52 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کائل میئرز نے 35، آندرے رسل نے 15 رنز بنائے۔
شائے ہوپ صفر، نکولس پورن اور کپتان پاوول ایک، ایک ، عقیل حسین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، یانسن، مارکرم، مہاراج اور رباڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ گروپ 2 سے انگلینڈ نے امریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج اس میچ کے بعد ہوجائے گا۔