سیاسیات-پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سال 1956-57 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور یہ سیریز پاکستان کے نام رہی تھی۔ سال 2021-22 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک 69 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں 34 میچز میں آسٹریلیا نے جبکہ پاکستان محض 15 میچز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔
شاہینوں اور کینگروز کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 26 اور پاکستان نے 7 فتوحات سمیٹی ہیں۔