نومبر 24, 2024

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ابتدائی 22 رکنی سکواڈ کااعلان، شرجیل خان بھی شامل

سیاسیات- نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے 22 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز  9,  11 اور  13 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسن علی، احسان اللہ،  امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

شاداب خان، شاہنواز  دھانی، شان مسعود ، شرجیل خان، طیب طاہر  اور محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فخر زمان، خوشدل شاہ ، شاہین آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔

خیال رہے کہ پہلے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں 21 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں تصحیح جاری کی گئی اور کہا گیا کہ پہلے اعلامیے میں فاسٹ بولر محمد حسنین کا نام غلطی سے رہ گیا تھا جسے اب شامل کرلیا گیا ہے اور ابتدائی ممکنہ کھلاڑیوں کی تعداد 21 نہیں 22 ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + twelve =