مارچ 8, 2025

نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

سیاسیات۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔

قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × five =