اکتوبر 18, 2024

نسیم شاہ اور حارث رؤف انجرڈ، زمان اور دھانی طلب

سیاسیات-ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجریز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان کو ایشیاکپ کے اہم معرکے میں بھارت سے 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تو اس میچ دوران میں حارث رؤف 5 اوورز جبکہ نسیم شاہ 9.2 اوورز گیند بازی کرواسکے اور میدان چھوڑ گئے۔

دونوں بالرز کی انجریز کا جائزہ لینے کے بعد ایشیاکپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں فاسٹ بولرز سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل باہر ہوسکتے ہیں۔

پاکستان نے نسیم شاہ اور حارث کے بیک اَپ کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ حارث اور نسیم جمعرات کو سری لنکا کے خلاف پاکستان کے آخری سپر 4 میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اگر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیتا ہے تو دونوں بالرز پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل بڑی انجری سے بچا جاسکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + thirteen =