جون 22, 2024

ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے تنزلی کا فیصلہ

سیاسیات ـ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بجلی گرانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرفارمنس نہ دینے والے کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے، گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اب ٹی20 ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے جائزہ لیا جائے گا۔

قومی ٹیم اس عرصے میں ایشاکپ، بھارت میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈکپ، دورہ آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز نے ذکا اشرف کے دور میں دباؤ ڈال کر اپنے معاوضوں میں اضافہ کروایا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور اعلی عہدیدار رات گئے دفاتر میں موجود رہے جہاں ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − one =