نومبر 24, 2024

فیفا ورلڈکپ، ارجنٹائن کروشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سیاسیات- قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر چھٹی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ابتدائی پندرہ منٹ تک زیادہ تر گیند پر کروشیا کی ٹیم کا قبضہ رہا، پھر ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے اٹیکنگ مووز بنانے شروع کیے ، اسی ایک موو کے نتیجے میں ارجنٹائن کو پینالٹی کک مل گئی جس پر میسی نے گول کردیا۔

میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ارجنٹائن کا دوسرا گول 22 سالہ الواریز نے اسکور کیا جو تنہا اپنے ہاف سے گیند کو لے کر چلے اور کروشیا کے جال میں پہنچا کر آئے، پہلے ہاف تک مقابلہ دو صفر سے ارجنٹائن کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں الواریز نے ارجنٹائن کے لیے تیسرا اور اپنا دوسرا گول کیا، یہ گول اُنہوں نے میسی کے عمدہ پاس پر بنایا، کروشیا کی ٹیم کوشش کے باوجو د کوئی گول نہ کرسکی۔

مقررہ وقت تک اسکور تین صفر رہا یوں ، ارجنٹائن کروشیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ارجنٹائن چھٹی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، 1978 اور 1986 میں ارجنٹائن ورلڈکپ چیمپئن بنا تھا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کا  دوسرا سیمی فائنل فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم اتوار کو فائنل میں ارجنٹائن کے مدمقابل ہو گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + eleven =