نومبر 24, 2024

فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

سیاسیات- قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر واپس فارم میں آئیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں پریکٹس کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + sixteen =