مارچ 29, 2025

عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ سے ہٹاکر نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

سیاسیات- پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو قومی ٹیم کی کوچنگ کی جگہ نئی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کی جگہ قومی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید قومی کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عاقب جاوید کا عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے، نومبر میں عاقب کو وائٹ بال اور دسمبر میں ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے سفر کے اختتام کے ساتھ ہی عاقب جاوید کے عہدے کی معیاد بھی ختم ہو گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کو قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی فارغ کر دیا جائے گا، دیگر سلیکٹرز کے لیے بھی عہدے بچانا مشکل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × five =