مارچ 30, 2025

شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

سیاسیات-الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کل صبح قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔

نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔

مقام چئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے۔

ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے، محسن نقوی تین سال کی مدت کیلئے چئیرمین رہنے کے اہل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + two =