نومبر 27, 2024

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

سیاسیات-سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 16 سے 28 جولائی 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، محمد حریرہ اور عامر جمال کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کا بتانا ہے کہ سری لنکا سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ برقرار رہے گی تاہم میر حمزہ اور زاہد محمود کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وسیم جونیئر بھی سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا، سیریز کی تیاری کے لیے مختصر کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے میں لگایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + eight =