ستمبر 1, 2024

سرفراز احمد نے یوم عاشورا امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت پڑھ کر مداحوں کو خوش کردیا

سیاسیات- قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے یوم عاشورا کے موقع پر منقبت پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جانب سے عاشورا کے موقع پر نہایتی احترام کے کیساتھ منقبت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان 10 محرم الحرام کی مناسب سے اہل بیت کیساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے معروف منقبت نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے! کرم کی انتہا حسین ہے پڑھ رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے سرفراز احمد کی منقبت پڑھنے کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 8 =