سیاسیات- سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شائقین چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ٹیسٹ کرکٹ تباہ کرنے کے طعنے دینے لگے،یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو آسٹریلوی میڈیا نے سڑک قرار دیتے ہوئے روڈ سائنز والی تصویر وائرل کردی تھی۔
اس بار بھی ایسی ہی صورتحال نظر آرہی ہے،سوشل میڈیا پر صارفین تنقید کرتے رہے، ایک کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کی سرپرستی میں ڈیڈ پچز بناکر ٹیسٹ کرکٹ تباہ کی جارہی ہے،شائقین پہلے ہی اس فارمیٹ سے بے زار ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرتے نظر آئے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی، بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں نہیں کیں، پچ میں بھی ان کیلیے کوئی مدد نہیں تھی۔