سیاسیات- ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے پی سی بی نے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ بولنگ کوچ کی طرح دیگر کوچز بھی اہم فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر، ہیڈ کوچ، ٹیم مینجر اور کپتان کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف قومی اسکواڈ کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے باوجود ناقص کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔
پی سی بی کو باولنگ کوچ مورنی مورکل کے بعد دیگر کوچز کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلے سابق کرکٹرزکی مشاورت اور پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد کئے جائیں گے۔
مکی آرتھر تین روز بعد دبئی سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کی ذکا اشرف سے ملاقات میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بات ہوگی۔